سپیس ایکس کا مقابلہ : ایمیزون نے خلائی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا

0
5

سپیس ایکس کا مقابلہ، ایمیزون نے بھی خلائی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا۔ سپیس ایکس کا مقابلہ کرنے کیلئے ایمیزون نے اپنا پہلا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کرتے ہوئے خلائی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا۔
ایمیزون نے اپنا پہلا انٹرنیٹ سیٹلائٹ لانچ کرتے ہوئے خلائی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا ہے، جہاں ایلون مسک کی سپیس کمپنی غلبہ رکھتی ہے۔ایمیزون نے فلوریڈا سے اپنے پہلے 27 سیٹلائٹس خلا میں روانہ کر کے اپنے انٹرنیٹ فرام سپیس منصوبے ’پروجیکٹ کوئپر براڈ بینڈ انٹرنیٹ‘ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔پروجیکٹ کوئپر ایمیزون کا ایک 10 ارب ڈالر کا بڑا منصوبہ ہے، جس کا اعلان 2019 میں کیا گیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت دنیا بھر میں صارفین، کاروباری اداروں اور حکومتی اداروں کو سیٹلائٹ کے ذریعے براڈ بینڈ انٹرنیٹ فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق ایمیزون کا مقصد ہے دنیا میں تیز رفتار اور سستی انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کیلئے تین ہزار دو سو سے زائد سیٹلائٹس کو مدار میں بھیجے گا۔سپیس ایکس نے اس سیٹلائیٹ میں دوبارہ قابل استعمال ایندھن کے بوسٹر کو استعمال کیا، سپیس ایکس کے 7ہزار سے زائد اسٹار لنکس اب بھی مدار کے اندر موجود ہیں جبکہ یورپ کی کمپنی ون ویب کے سیکڑوں سیارے اس مدار سے بھی اوپر ہیں۔

Leave a reply