سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق خواتین کےحقوق کےعلمبرداربن گئے،معززخاتون افسرکےلباس پراعتراض پرسخت برہمی کااظہارکیا۔
سپیکرایازصادق نےکے الیکٹرک کی خاتون افسر کے لباس کے بارے نازیبا ریمارکس کا نوٹس لے لیا۔اپوزیشن رکن اسمبلی اقبال آفریدی کے تبصرے،اعتراض کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی ۔
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے حقائق تلاش کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ،سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر قانون و انصاف کمیٹی کے سربراہ ہونگے سید نوید قمر،سید امین الحق،ملک محمد عامر ڈوگر،مولانا عبدالغفور حیدری کمیٹی میں شامل ہونگے۔
فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی پارلیمانی پارٹیوں کی 5 خواتین ممبران کو شامل کرنے کی مجاز ہو گی ۔تحقیقاتی کمیٹی 15 دن میں سپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ سپیکر خواتین کی عزت اور توقیر میں اضافے کے لئے ہر لمحہ کوشاں ہیں۔خواتین ارکان اسمبلی کی جانب سے بھی اقبال آفریدی کے رویئے پر اظہار ناپسندیدگی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز اقبال آفریدی نے قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں خاتون افسر کے لباس پر اعتراض کیا۔
لاہور:موسم سرماکی پہلی بارش،سردی کی شدت میں مزیداضافہ
دسمبر 23, 2024بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹک ٹاک کا پاکستانی نوجوانوں کیلئےبڑا اقدام
اکتوبر 26, 2024 -
فیک ویڈیوسیکنڈل:عدالت کاایف آئی اےپرعدم اطمینان
اگست 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔