سپیکرپنجاب اسمبلی ان ایکشن،26اپوزیشن ممبران کو معطل کردیا

0
9

سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمدخاں ان ایکشن،ہنگامہ آرائی کرنے پر26 اپوزیشن ارکان کومعطل کردیا ،نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کے 26ارکان اسمبلی کی آئندہ 15نشستوں کےلئےرکنیت معطل کی گئی،تمام اراکین کو اجلاس میں غیر اخلاقی اور غیر پارلیمانی رویہ رکھنے پر معطل کیا گیا۔یہ تمام 26 اراکین اسمبلی آئندہ 15 اجلاس کی کارروائی میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
معطل ہونےوالے ایم پی ایزمیں میاں اعجازشفیع ،علی امتیازوڑائچ ،شیخ امتیازوڑائچ اور دیگر شامل ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کےمعطل ہونےوالےایم پی اےمیاں اعجازشفیع کا کہنا ہےکہ احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے،وزیراعلیٰ مریم نوازکےکہنےپرہماری رکنیت معطل کی گئی،کسی صورت خاموش نہیں رہیں گے۔

Leave a reply