سپیکر ملک محمد احمد خان سے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren) کی اسمبلی چیمبر میں ملاقات
اسلام آباد:(پاکستان ٹوڈے) چینی قونصل جنرل نے ملک محمد احمد خان کو سپیکر پنجاب اسمبلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال۔ مختلف شعبوں اور پارلیمانی وفود کے تبادلے دونوں ممالک کے لئے سود مند ثابت ہوں گے۔ چین پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں ایک سچے او رمخلص دوست کا کردار ادا کر رہا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں، پاک چین معاشی تعلقات کی نئی جہتوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں صوبہ پنجاب پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی پائیدار ترقی کے سفر میں اہمیت رکھتے ہیں۔
پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے درمیان عوامی سطح پر بھی رابطے مضبوط کریں گے۔ تعلیم، زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ملکر کام کریں گے۔
چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اقدامات کرتے رہیں گے۔ ملاقات میں سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی چوہدری عامر حبیب اور سٹاف آفیسر عماد حسین بھلی موجود تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیف جسٹس کے مارشل لاء کے بارے اہم ریمارکس
فروری 20, 2024 -
جنوبی کوریاطیارہ حادثہ،بلیک باکس،فلائٹ ڈیٹاریکارڈبرآمد
دسمبر 31, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔