سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے CPDIکے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مختار احمد علی کی ملاقات

0
63

پاکستان ٹوڈے:ملاقات میں پنجاب اسمبلی اورسینٹر فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (CPDI) کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط ۔

اسمبلی کی جانب سے سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب نے MOU پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق اراکین اسمبلی اور سٹاف کے استعدادِ کار کو بڑھانے کے لیے تربیتی ورکشاپس کاانعقاد کیا جائے گا۔

بجٹ اجلاس سے قبل اراکین اسمبلی کے لیے تربیتی ورکشاپ موثر ثابت ہو گی۔ صوبائی اداروں اور سماجی تنظیموں کے مابین موثر باہمی تعاون ضروری ہے۔

عوامی مسائل کا حل پارلیمنٹ کی بالادستی میں ہے۔ عوام کو اسمبلی کارروائی سے آگاہی دینا اولین ترجیح ہے۔

Leave a reply