سکولوں میں طلبا کو استقبال کیلئے کھڑا کرنے اور تحائف دینے پر پابندی

0
14

طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری، سرکاری تقاریب میں سکولوں کے بچوں کو استقبال کیلئے کھڑا کرنے اور تحائف دینے پر پابندی عائد،حکومت سندھ نے سکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی۔
اس سلسلے میں حکومت سندھ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، جس میں سرکاری تقریبات میں تحائف دینے کی روایت ختم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے سکولوں میں بطور تحفہ اجرک اور ٹوپی دینے پر پابندی لگا دی ہے۔
اس کے علاوہ مہمانوں کے استقبال کیلئے بچوں کو کھڑا کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد ہوگی، بچوں کا استقبال کی تقریبات کیلئے استعمال غیر مناسب قرار دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق احکامات کی خلاف ورزی پر سکول انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Leave a reply