
طلباو طالبات کیلئے اہم خبر، سکولوں میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے متعلق آگہی دینے کا فیصلہ،محکمۂ داخلہ پنجاب نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگہی و شعور دینے کے حوالے سے مراسلہ بھیج دیا۔
اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔
مراسلے کے مطابق ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جنسی استحصال کا شکار بچے زندگی بھر ٹراما میں رہ سکتے ہیں، بچوں کو محفوظ بنانا اور استحصال کرنیوالوں کو قانون کے شکنجے میں لانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کو سکھایا جائے کہ جنسی استحصال کی کوشش کرنیوالوں سے ڈرنا نہیں، بلکہ ان کو بے نقاب کرنا ہے۔ بچوں کے نصاب میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ ماڈیول شامل کرنے کیلئے ماہرین سے مدد لی جائے۔
مراسلے کے مطابق معاملے کی حساسیت کے پیشِ نظر مستقبل کی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے فوری حکمتِ عملی مرتب کی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورےپرکوئٹہ پہنچ گئے
مارچ 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہورکےمختلف علاقوں میں بارش سےجل تھل ایک ہوگیا
ستمبر 2, 2024 -
چیمپئن ٹرافی2025:بھارت نےلال جھنڈی دکھادی
جولائی 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔