
لاہور:(پاکستان ٹوڈے) طلبا کی موجیں لگ گئیں۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق اب گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جون کی بجائے 25 مئی سے ہوگا۔گرمیوں کی چھٹیوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ موسم کی شدت کی وجہ سے 7 اضافی چھٹیاں ہوں گی، جن سکولوں میں امتحانات ہو رہے ہیں، وہاں سکولوں میں چھٹیاں نہیں ہوں گی۔
اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا،لیکن نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب موسم گرما کی عام تعطیلات یکم جون کی بجائے 25 مئی ہی سے شروع ہوجائیں گی ،جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
آئندہ سال ریلیز ہونیوالے 8 نئے ایموجیز سامنے آ گئے
ستمبر 19, 2024 -
پاکستان میں مون سون بارشوں کا آؤٹ لک جاری
مئی 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔