
طلبا وطالبات کیلئے اہم خبر،سکولوں کی مانیٹرنگ کیلئے آن لائن کیمرے لگانے کا فیصلہ،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جعلی داخلوں اور اساتذہ کی حاضری کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلے کے مطابق مانیٹرنگ کیلئے سکولوں میں آن لائن کیمرے لگائے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق فیک انرولمنٹ اور اساتذہ کی حاضری کیلئے مانیٹرنگ کا نیا نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے سکولوں میں خصوصی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کیمروں کے ذریعے طلبا اور اساتذہ کی فیس ریکیگنشن کی جائے گی۔ کیمروں کو سکول کے داخلی راستے پر لگایا جائے گا۔کیمروں کے ذریعے سے روزانہ کی رپورٹ محکمہ سکول ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی۔
لاہور سے باہر سکولوں میں اساتذہ اپنی جگہ پرائیویٹ افراد کو ڈیوٹی پر مامور کرکے غائب ہو رہے تھے۔گورنمنٹ پائلٹ سکول وحدت روڈ سے پائلٹ پروجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا۔سکولوں میں خصوصی طور پر نیٹ سروس بھی دی جائے گی۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کااحتجاج:پنجاب میں بھی فوج طلب
اکتوبر 5, 2024 -
ملک بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری
اپریل 15, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔