سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرینیں، سیاحت کو فروغ ملے گا

0
80

پاکستان ٹوڈے: سیاحت کا فروغ ،پاکستان ریلویز نے سکھ یاتریوں کیلئے سپیشل ٹرینیں چلا دیں۔

تفصیلات کے مطابق سکھ یاتریوں کیلئے چلائی جانیوالی سپیشل ٹرینوں سے پاکستان ریلویز کو کتنے ملین روپے آمدن ہو گی؟ تفصیلات منظر عام پر آ گئی۔ چیف ایگزیکٹو افسر پاکستان ریلویز عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ سکھ یاتریوں کیلئے چلائی جانیوالی سپیشل ٹرینوں سے پاکستان ریلویز کو تقریبا ً23 ملین روپے آمدن ہو گی اور اس سے مذہبی سیاحت کو فروغ ملے گا۔سی ای اوپاکستان ریلویز نے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو سکھ مہمانوں کیلئے سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کر تے ہوئے کہا ہے۔

کہ مہمانوں کی آمد و رفت کے اوقات پر سختی سے عمل کروایا جائے، سہولیات اور آرام دہ سفر کے معاملے میں کسی طرح کی کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔انہوں نےواہگہ ریلوے سٹیشن پر سکھ یاتریوں کا بلا معاوضہ سامان اٹھانے کیلئے قلیوں کی ڈیوٹیاں بھی لگائیں۔

اس موقع پرپاکستان ریلویز کی جانب سے سکھ یاتریوں کیلئے ٹکٹس کے حصول اور ریزرویشن کیلئے مرد و خواتین کے الگ الگ کاؤنٹرز بنائے گئے ۔گزشتہ روز بیساکھی میلے کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سے آئے تقریباً چوبیس سو سے زائد سکھ یاتریوں کو پاکستان ریلویز کے اعلیٰ حکام نے واہگہ ریلوے اسٹیشن پر خوش آمدید کہا اور سکھ مہمانوں کو سپیشل ٹرینوں کے ذریعے حسن ابدال روانہ کر دیا گیا ۔سکھ یاتری اپنےدس روزہ قیام کے دوران بیساکھی تقریبات میں شرکت کیساتھ اپنے مذہبی مقدس مقامات پر بھی حاضری دیں گے۔

Leave a reply