گوگل سرچ انجن میں اے آئی موڈ کا اضافہ کس کام آئے گا؟

0
53

گوگل کے صارفین کیلئے اہم خبر،گوگل نے اپنے سرچ انجن میں ایک حیرت انگیز اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔گوگل سرچ میں اے آئی موڈ کا اضافہ کس کام آئے گا؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
9 ٹو 5 گوگل کی رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے سرچ انجن میں اے آئی موڈ کی آزمائش اندرونی طور پر کی جا رہی ہے۔ کمپنی کی ایک اندرونی ای میل سے معلوم ہوا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ملازمین کو گوگل سرچ میں اے آئی موڈ کو آزمانے کی دعوت دی گئی ہے۔
رپورٹ میں ایک سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس سےپتا چلتا ہے کہ یہ نیا ٹول اس وقت گوگل سرچ میں دستیاب اے آئی اوور ویوز فیچر کا سپر چارج ورژن ہے، جس میں جیمنائی چیٹ بوٹ انٹرفیس کو بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گوگل کی جانب سے جیمنائی اور اے آئی فیچرز کو اپنی تمام سروسز میں ہر جگہ شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔جیمنائی کو پہلے ہی ٹی وی سیٹس، اینڈرائیڈ، سرچ، گوگل ورک سپیس اور خودمختار ایپ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔کچھ دن قبل گوگل کی جانب سے جیمنائی 2.0 فلیش کو بھی باقاعدہ طور پر صارفین کیلئے متعارف کرادیا گیاہے۔
رپورٹ سے عندیہ ملتا ہے کہ گوگل سرچ میں نیا اے آئی موڈ ایک ٹیب کی شکل میں ہوگا ،جو نیوز، امیجز، شاپنگ اور دیگر کے ساتھ موجود ہوگا۔ابھی اس اے آئی موڈ کے بارے میں زیادہ معلومات دستیاب نہیں، تاہم سکرین شاٹ سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس فیچر کے تحت گوگل صارفین کے سوالات کے طویل جواب دیے جائیں گے۔

Leave a reply