سیاحت کافروغ : قومی ایئر لائن کی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحتی پروازیں

0
2

سیاحت کےفروغ کیلئے اہم اقدام،قومی ایئر لائن کا شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحتی پروازوں کا اہتمام، پی آئی اے لاہور اورگلگت بلتستان کے درمیان براہ راست پروازیں چلائے گی۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے سیاحت کے فروغ کیلئے 31 مارچ 2025 سے لاہور سے سکردو اور گلگت کیلئے دو طرفہ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
قومی ا یئر لائن پی آئی اے کے مطابق لاہور گلگت روٹ پر سیاحت کے فروغ کیلئے ہفتے میں 2 مرتبہ پیر اور بدھ کو پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ لاہور سے سکردو پروازیں جمعرات اور اتوار کو دستیاب ہوں گی۔
پی آئی اے نے ان روٹس پر ہموار آپریشن کو یقینی بنانے کیلئے پہلے ہی حتمی تیاریاں شروع کردی ہیں۔بلاشبہ اس اقدام سے پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

Leave a reply