سیاحت کافروغ :مصر نے غیر ملکی سیاحوں کیلئے پرُکشش آفر متعارف کروا دی

0
2

مصرجانیوالے سیاحوں کیلئے خوشخبری،مصر نے غیر ملکی سیاحوں کیلئے پرُکشش آفر متعارف کروا دی۔
مصر تاریخی مقامات اور آثارِ قدیمہ سے بھرپور سیاحتی ملک ہے ،جہاں ہر سال ہزاروں سیاح رخ کرتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ مصر میں آنیوالے سیاحوں کو پرکشش آفر دی گئی ہے اور یہ آفر انٹری ویزا فیس میں استثنیٰ ہے۔
مصر کے سیاحتی شہر الاقصر میں کلچرل ٹورازم مارکیٹنگ کمیٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ قاہرہ سے تقریباً 700 کلو میٹر جنوب میں واقع الاقصر ایئرپورٹ پر چارٹر پروازوں کے ذریعے آنیوالے سیاحوں کو مئی سے ستمبر 2025 کے آخر تک 25 ڈالر انٹری ویزا فیس سے چھوٹ ملے گی۔یہ اقدام وزارت سیاحت اور آثار قدیمہ کی جانب سے قدیم شہروں خاص طور پر الاقصر میں سیاحوں کی آمدکو بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینےکیلئے کیا گیا ہے۔
مصری حکام کو امید ہے کہ الاقصر آنیوالے سیاحوں کو مفت انٹری ویزا دینے سے موسم گرما کے دوران مصر کے دیگر شہروں میں سیاحوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
ذہن نشین رہے کہ اس سے قبل مصر نے 2021 میں ایک نیا ویزا ریگولیشن متعارف کرایا تھا، جس کے تحت مصر آنیوالے سیاحوں پر 25 ڈالر انٹری ویزا فیس عائد کی گئی تھی۔

Leave a reply