سیاحت کا فروغ :شہر قائد کے باسیوں اور سیاحوں کیلئے تحفہ

0
106

پاکستان ٹوڈے: سندھی ثقافت اور سیاحت کو فروغ دینے کیلئے اقدامات۔ گرمیوں کی چھٹیوں میں کراچی کے باسیوں اور سیاحوں کیلئے تحفہ۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے خوبصورت اور تاریخی مقامات کی سیر کیلئے جلد بس اور ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ثقافت کے فروغ کیلئے کراچی سے پرچی جی ویری تک ٹرین سروس شروع کی جائے گی، یہ ٹرین حیدرآباد سے ہوتے ہوئے چھوڑ سے قریب پرچی جی ویری جائے گی ،جہاں سورج غروب ہونے کا منظر انتہائی دلکش ہوتا ہے۔

یہ ٹرین ہر ہفتے کے روز کراچی سے روانہ ہوگی اور اس کی واپسی اتوار کے روز ہوگی، تاہم اس حوالے سے ابھی پاکستان ریلوے سے بات چیت جاری ہے ہے۔وزیر ثقافت و سیاحت کا کہنا تھا کہ کراچی میں بس سروس بھی شروع کرنے جارہے ہیں ،جس میں گرمیوں کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کو چڑیا گھر سے لیکر کراچی کے تاریخی مقامات کا دورہ کرایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہےکہ جو لوگ گرمیوں کی چھٹیوں میں ناران کاغان نہیں جاسکتے، انہیں شہر قائد میں ہی تفریح مہیا کی جائے، جس سے سندھی ثقافت اور سیاحت کو فروغ ملے گا ۔

Leave a reply