
بلوچستان میں سیاحت کا فروغ، عیدالاضحی کے موقع پر گوادر کے ساحلوں پر سیاحوں کی بڑی تعداد اُمڈ آئی۔
بلوچستان کا ساحلی شہر گوادر اپنی قدرتی خوبصورتی، صاف ستھرے ساحل اور پرسکون ماحول کی بدولت اب علاقائی سیاحت کا نیا مرکز بنتا جا رہا ہے۔ خاص طور پر عیدالاضحی کے موقع پر گوادر میں سیاحوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا، جہاں قریبی علاقوں تربت، پسنی ،اورماڑہ، پنجگور اور کراچی سے بڑی تعداد میں لوگ سیر و تفریح کیلئے پہنچے۔
گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے شہر کے قدرتی حسن کو نکھارنے اور سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے نمایاں اقدامات کیے گئے ۔
جی ڈی اے نے گوادر کے مختلف بیچز کو جدید خطوط پر ڈویلپ کیا ہے، جہاں خوبصورت انفراسٹرکچر، سرسبز پارکس، چلڈرن پلے ایریاز، روشنیوں سے جگمگاتے فٹ پاتھ اور بیٹھنے کیلئے دلکش مقامات نے ان ساحلی علاقوں کو دل موہ لینے والا سیاحتی مقام بنا دیا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سیف اللّٰہ کھیتران کی خصوصی ہدایت پر عیدالاضحی کے دنوں میں صفائی، سکیورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے جی ڈی اے کی مختلف ٹیمیں متحرک رہیں۔ پارکس، بیچز اور دیگر عوامی مقامات پر خصوصی اقدامات کیے گئے، تاکہ سیاحوں کو صاف ستھرا، محفوظ اور خوشگوار ماحول میسر ہو۔عید کے دوسرے دن مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے کوہ باتیل پر گوادر کا قدیم روایتی عید میلہ جبکہ شام کو جی ڈی اے ماڈل بیچ پارک میں خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی تقریبات اور تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی اور ان لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہوئیں۔
گوادر میں سیاحوں کے غیر معمولی رش کے باعث مقامی بازاروں میں خریداری میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ خاص طور پر گوادر کا روایتی گوادری حلوہ سیاحوں کیلئے واقعی سوغات ثابت ہوا۔گوادر کی طرف سیاحوں کے بڑھتے رجحان اور جی ڈی اے کی مؤثر منصوبہ بندی اس بات کی عکاس ہے کہ گوادر نا صرف تجارتی اور معاشی حب بن رہا ہے بلکہ جلد ہی ملک کا سب سے بڑا تفریحی مقام بھی بن کر ابھرے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں: وزیراعلیٰ مریم نواز
فروری 27, 2024 -
ڈالرکی قیمت میں اضافہ
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔