سیاحت کا فروغ: والڈ سٹی اتھارٹی مال روڈ مری کی تزئین و آرائش کرے گی

سیاحت کے فروغ کیلئے اہم اقدام، والڈ سٹی اتھارٹی ملکہ کوہسار مری کےمال روڈ کی تزئین و آرائش کرے گی۔
والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی مال روڈ مری کی آرائش اور بیرونی دیواروں کی بحالی کے پراجیکٹ پر کام کا آغاز کر نے جارہی ہے۔مال روڈ اپنی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے ساتھ مری کا دل ہے۔
1857 میں بنائی جانیوالی مری کی مال روڈ کی تاریخ 168 سال قدیم ہے ۔ اس پورے علاقے کی ترتیب یورپی ٹاؤن پلاننگ پر مبنی ہے۔ تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے علاوہ مال روڈ مری خطے کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے، جہاں پاکستان بھر سے اور بیرون ملک سے آنیوالے سیاح موسم گرما و سرما میں پر سکون نظارے کرنے اور برفباری کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں، لہٰذا اس منصوبے کا مقصد اس تاریخی سڑک کے دونوں ا طراف کی عمار توں کے بیرونی حصوں کو خوبصورت اور بہتربنانا، گلیوں کی دوبارہ مرمت، بیٹھنے کی جگہوں میں اضافہ کرنا اور بجلی کی فراہمی کے موجودہ ڈھانچے کو بہتراور پُرکشش بناناہے ۔
700 میٹر کی لمبائی پر محیط اس علاقے میں شروع ہونیوالے اس منصوبے کی تخمینہ لاگت 554.88 ملین روپے لگایا گیا ہے۔والڈ سٹی کےاس منصوبے کا بڑا مقصد مال روڈ مری کی سیاحت کو مزیدفروغ دینا ہے، کیونکہ یہ تاریخی شاہراہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی خاص توجہ کا مرکز ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔