سیاحت کےفروغ کا سلسلہ ،خیبرپختونخوا کا کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ کا فیصلہ

0
13

سیاحت کےفروغ کا اہم سلسلہ ، کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کی چھوٹ کا فیصلہ،خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ایڈونچر ٹورازم کو پروموٹ کرنے کیلئے کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کیلئے چھوٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
صوبے کے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کا کہنا ہےکہ ہندوکش رینج کی چوٹیوں پرکوہ پیمائی ٹیکس میں چھوٹ دی گئی ہے، ترچ میر چوٹی سر کرنے کے 75 سال ہونے پر رواں سال 2025 کوترچ میرکا سال قرار دیا گیا ہے۔
ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کے مطابق خیبرپختونخوا میں کوہ پیمائی ٹیکس میں 2 سال کیلئے چھوٹ 2025 سے 2026 تک ہوگی۔بلاشبہ خیبر پختونخوا حکومت کے اس اہم اقدام سےکوہ پیمائی اور سیاحت کو فروغ ملے گا۔

Leave a reply