سیاحت کے فروغ کا سلسلہ :تاریخی ورثے کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

0
14
تاریخی ورثے کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ، پورے صوبے میں سیاحتی مقامات کو اپ گریڈ کرنے کا سلسلہ،کیاپنجاب واقعی ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے؟
 ذرائع کے مطابق پنجاب میں تاریخی،آثار قدیمہ کی عمارتوں کو سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،پہلے مرحلے میں170تاریخی مقامات کا انتخاب کیا جائے گا،جس کیلئےپنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔راولپنڈی ڈویژن میں240تاریخی و آثار قدیمہ کی عمارتیں ہیں،جن کی بحالی و تحفظ اولی ترجیح ہو گی۔
 ذرائع کے مطابق صوبے کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا علاقائی و عالمی مرکز بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں تاریخ، ورثہ اورسیاحت سے متعلق تمام ادارے نئی پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے ماتحت ہوں گے۔

Leave a reply