
سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری، پانچ ماہ بعد وادی ناران کے راستے کھل گئے۔
جنت نظیر وادیوں ناران کاغان جانے کے خواہش مندوں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تقریباً پانچ ماہ کی بندش کے بعد ناران جانیوالے تمام راستوں کو سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔کاغان سے ناران تک چھوٹے بڑے سات گلیشیئرز ہٹا کر این ایچ اے نے ریکارڈ وقت میں اہم شاہراہ کو کھول کر تفریحی مقام کی رونقیں دوبارہ بحال کر دی ہیں۔
مرغزاروں کی سرزمین مانسہرہ کے تفریحی مقام کے راستے کھلتے ہی سیاحوں نے وادی ناران کا رخ کر لیا ہے۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں میں بابو سر ٹاپ کا راستہ کھول کر گلگت بلتستان تک رسائی دی جائے گی، جس سے بلاشبہ خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات سمیت شمالی علاقہ جات کا رخ کرنیوالے سیاحوں کو آسانی فراہم ہو گی اور ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔