سیاحوں کی موجیں!ناران ہوٹل مالکان کاونٹر سیزن میں بڑی رعایت کااعلان

0
7

سیاحوں کی موجیں! ہوٹل مالکان نے ونٹر سیزن کےلئےبڑی رعایت کا اعلان کر دیا ۔
وادی ناران کے ہوٹل مالکان نے سرمائی سیاحت کے فروغ کیلئے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کیلئے ونٹر سیزن کے دوران 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پیکج کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاحتی مقام ناران اپنے قدرتی اور طلسماتی حسن اور موسم سرما میں ہونیوالی برفباری کے باعث ملکی و غیر ملکی سیاحوں کا مسکن بنا ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ ہوٹل مالکان نے سیاحوں کے لیے ہوٹل کے کمروں اور جیب کرائے پر 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔
ناران آنے والے سیاحوں نے ڈسکاؤنٹ پیکج کا خیر مقدم کیا ہے۔موسم سرما کے دوران وادی میں ہونیوالی برفباری کو دیکھنے کیلئے کئی خواتین اور سیاح فیملیاں بھی ناران میں موجود ہیں۔
ناران ہوٹل ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان کے سیاحتی مقامات ناران اورکاغان سمیت شمالی علاقوں کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے حکومتی سطح پر غیر معمولی اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Leave a reply