سیلاب کی تباہ کاریاں:وزیراعظم کی بجلی بلوں پرریلیف کیلئےآئی ایم ایف سے رابطےکی ہدایت

0
34

سیلاب سےتباہی کےباعث وزیراعظم شہبازشریف نےوزارت خزانہ کوبین الاقومی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) سےبجلی بلوں پرریلیف کےلئے رابطہ کرنےکی ہدایت کردی۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف نےپنجاب کےمختلف شہروں میں سیلاب سےتباہی کےباعث وزارت خزانہ کےحکام کوبجلی بلوں میں ایک ماہ تک استثنیٰ دینے کےلئےآئی ایم ایف کےساتھ رابطہ کرنےاوراس بارےمیں بات چیت کرنےکی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ وزارتِ خزانہ اس ممکنہ ریلیف پر آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کرے تاکہ متاثرہ عوام کو فوری سہولت فراہم کی جا سکے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ریلیف صرف شہری نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں بھی یکساں طور پر لاگو ہوگا، اور پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں نافذ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ وزارتِ خزانہ اب آئی ایم ایف کے ساتھ اس ممکنہ ریلیف پر بات چیت کرے، بات چیت کا مقصد سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کوفوری ریلیف دیا جا سکے۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ شہر ہوں یا دیہات، یہ ریلیف پورے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں دیا جائےگا۔
اس سے قبل چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاہم وزیراعظم نے سیلاب کے سبب ملک میں زرعی اور موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a reply