سیلزمین پرتشددکاواقعہ،اداکارہ مریم نفیس بھی بول پڑی

0
86

لاہورمیں ٹک شاپ پرسیلزمین پرتشددکاواقعہ کےبعداداکارہ مریم نفیس بھی لڑکیوں کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔
لاہورکےعلاقےگارڈن ٹاؤن میں ٹک شاپ پرسیلزمین پرتشددکاواقعہ چندروزقبل پیش آیاتھا،ملازم پرتشددکرنےوالی لڑکیاں اداکارہ مریم نفیس کی سہیلیاں نکلیں۔اس بارےمیں اداکارہ نےحقائق سےپردہ اٹھاتےہوئےکہاکہ وہ دونوں لڑکیاں میری دوست ہیں۔
ٹک شاپ پرلڑکےپرتشددکےواقعہ کےبعداب پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ مریم نفیس بھی لڑکیوں کےحق میں میدان میں آگئیں ،اداکارہ نےکہاکہ سب لوگ سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کرسوچ رہےہوں گےکےشایدیہ لڑکیاں ہی غلط ہیں کیونکہ انہوں نےمغربی لباس پہناہواتھا۔تومیں آپ کوتشددکی وجہ بتاتی ہوں کیونکہ وہ لڑکیاں میری جاننےوالی ہیں۔میں ان دونوں لڑکیوں کوبہت اچھےسےجانتی ہوں اوران میں سےایک لڑکی تومیری بہت اچھی دوست ہے۔

اداکارہ نےکہاکہ افسوس کی بات ہےکہ ہمارےمعاشرے میں لوگ کہانی کادوسرارنہیں دیکھتے۔وہاں پرکیاہواتھاجس پر ان لڑکیوں نےانتہائی قدم اٹھایاتھا۔
مریم نفیس نےیہ بھی دعویٰ کیاکہ ان دونوں لڑکیوں کواس واقعہ کےبعدسےریپ اورقتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔اسی وجہ سےمجھےاس سارے واقعےکی حقیقت بتانی پڑی۔
اداکارہ نےمزیدکہاکہ ٹک شاپ پرموجودسیلزمین نےدونوں لڑکیوں کوطوائف کہااوراُن کےلباس کےحوالےسےگفتگوکی اوردونوں لڑکیوں کےساتھ غیرمناسب باتیں بھی بولی گئیں۔
مریم نفیس نے کہا کہ جب دونوں لڑکیوں نے سیلزمین کو تنبیہ کی کہ تم ایسی گھٹیا باتیں نہیں بول سکتے تو لڑکے نے اُنہیں اسٹور سے نکلنے کا کہا جس پر لڑکیوں نے انکار کردیا۔
اداکارہ نےکہاکہ دونوں لڑکیاں امیرزادیاں نہیں ،جیساکہ لوگ ان کےبارےمیں غلط سوچ رہےایسی بھی کوئی بات نہیں ہے۔چونکہ دونوں لڑکیاں مغربی لباس میں ملبوس تھیں تو ویڈیو دیکھ کر سب نے یہی کہا کہ یہ دونوں لڑکیاں ہی خراب ہیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ان دونوں میں سے ایک لڑکی دوسرے شہر سے لاہور آئی ہوئی ہے اور یہاں ملازمت کرتی ہے، ان کے پاس کوئی طاقت نہیں۔
اداکارہ مریم نفیس نےکہاکہ ہمارےمعاشرےکاسب سےبڑامسئلہ یہ ہےکہ یہاں پرخواتین سےہی ہراسمنٹ کاثبوت مانگاجاتاہےاوروہ بھی کوئی نہیں اورنہیں بلکہ خواتین ہی مانگ رہی ہیں۔
اداکارہ نےسٹورمالک سےاپیل کی کہ وقوعہ کی ویڈیوکی آڈیوریکارڈنگ بھی فراہم کی جائےتاکہ لوگوں کو سچ پتاچل سکے۔

 

Leave a reply