سینیٹ کاپہلاپارلیمانی سال مکمل ،کارکردگی رپورٹ جاری

0
6

سینیٹ کاپہلاپارلیمانی سال مکمل ہونےپرکارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کےمطابق ایک سال میں ایوان بالاکے12اور3مشترکہ اجلاس ہوئے،پہلےپارلیمانی سال کے دوران 111روزکارروائی ہوئی،اجلاسوں میں اوسط حاضری56 جبکہ سب سےزیادہ تعداد78رہی،پارلیمانی سال کےدوران سینیٹ میں 16آرڈیننس پیش کیےگئے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ سینیٹ میں17حکومتی بلزپیش ہوئے،جن میں 12 منظورکیےگئے،سینیٹ میں پیش 4حکومتی بل قائمہ کمیٹیوں میں زیر التوا ہیں، سینیٹ کوقومی اسمبلی سے4منی بل موصول ہوئے،قومی اسمبلی سے25سرکاری بل آئے،22منظورکیےگئے۔
رپورٹ میں کہاگیاکہ سینیٹ میں42پرائیویٹ ممبرزبل بھی پیش کئے گئے جن میں سے11منظور کیے گئے، ایک پرائیویٹ ممبربل 2بار منظورہوا ،قومی اسمبلی نےترمیم کی تھی۔قومی اسمبلی سےموصول5پرائیویٹ ممبرزبلزمیں سے2پاس ہوئے۔

Leave a reply