شائقین کرکٹ کیلئےخوشخبری:پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی

0
5

شائقین کرکٹ کےلئے خوشخبری،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل )10ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں انوکھےاندزکےساتھ کردی گئی۔
ایچ بی ایل،پی ایس ایل10 کامیلہ سجنےکوتیار،میگاایونٹ کی ٹرافی کی رونمائی چیمپئنزٹرافی کی طرح کھلےسمندرمیں منفرداندازکےساتھ کی گئی۔
ٹرافی کا نام لومینارا ٹرافی’’The Luminara Trophy‘‘ رکھا گیا ہے۔کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔ ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔
ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی کاکہناتھاکہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ اور سپورٹس مین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔
واضح رہےکہ پی ایس ایل10کاافتتاحی میچ 11اپریل کوراولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائےگا،جبکہ میگاایونٹ کافائنل میچ 18مئی کولاہورکےقذافی سٹیڈیم میں ہوگا۔

Leave a reply