شائے ہوپ کی قیادت میں ویسٹ انڈیزکاپاکستان کیخلاف ون ڈےٹیم کااعلان

0
3

شائے ہوپ کی قیادت میں ویسٹ انڈیزنےپاکستان کیخلاف ون ڈےٹیم کااعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ون ڈے میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ یہ سیریز 8 سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی۔
تینوں میچز بالترتیب 8، 10 اور 12 اگست کو منعقد ہوں گے، جب کہ ٹیم کی قیادت تجربہ کار بلے باز شائے ہوپ کریں گے۔
اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں،جیول اینڈریو، جیدیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، شائے ہوپ (کپتان)، ایون لوئس، گڈاکیش موتی، شیر فین رتھرفورڈ، جیڈن سیلزاور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 1-2 سے شکست دی تھی اور اب دونوں ٹیمیں ون ڈے فارمیٹ میں آمنے سامنے ہوں گی۔

Leave a reply