
پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرواداکارہ ماہم عامرنےلڑکیوں کوشادی کےبارےمیں اہم مشورہ دےدیا۔
معروف اداکارہ ماہم عامر نے ایک ٹی وی پروگرام میں انٹرویو کے دوران نوجوان لڑکیوں کو شادی کے حوالے سے اہم مشورہ دیا ہے۔ماہم عامر کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کو شادی سے گھبرانا نہیں چاہیے کیونکہ شادی ایک بہت خوبصورت رشتہ ہے، بشرطیکہ اسے سمجھداری اور سلیقے سے نبھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری سوسائٹی کا مسئلہ یہ ہے کہ ہم شادی یا کسی بھی تعلق کے بارے میں پہلے ہی سے ذہن میں منفی خیالات قائم کر لیتے ہیں کہ شادی کے بعد فلاں مسئلہ ہوگا یا کچھ اور بدل جائے گا، حالانکہ ہر رشتہ زندگی کی طرح اتار چڑھاؤ سے گزرتا ہے، اور یہی نشیب و فراز رشتوں کو مضبوط کرتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی ایسا شخص زندگی میں آئے جو عزت اور محبت دے، تو اس سے شادی کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ ایسے تعلقات ہی زندگی کو خوبصورت بناتے ہیں۔
معروف گلوکارعاطف اسلم کےوالدانتقال کرگئے
اگست 12, 2025بھارتی اداکارالو ارجن ایک بارپھرتنازع کاشکار
اگست 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025 -
عدالتی اصلاحات کامشن:وزیراعظم بھی متحرک
ستمبر 14, 2024 -
پاکستان ریلویز کی آمدن میں تاریخی اضافہ، نئی مثال قائم
جولائی 12, 2025
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔