شادی میں عمر سے زیادہ اہم چیز باہمی سمجھ بوجھ اور احترام ہے، اقراعزیز

0
5

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ اقراعزیزنےکہاہےکہ شادی میں عمر سے زیادہ اہم چیز باہمی سمجھ بوجھ اور احترام ہے۔
حال ہی میں اداکارہ اقراعزیزنےایک انٹرویوں میں کہاہےکہ شادی کےبعد ایک دوسرے کے جذبات کی قدراورعزت ہی ایک مضبوط رشتے کی بنیاد ہے۔کبھی شوبزانڈسٹری سےتعلق رکھنےوالےشخص سےشادی کاسوچابھی نہ تھامگرقدرت کوکچھ اورہی منظورتھاجومیری شادی یاسرحسین سے ہوگئی۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےان کامزیدکہناتھاکہ یاسرحسین عمر میں ان سے بڑے ہیں لیکن وہ سمجھتی ہیں کہ شادی میں عمر سے زیادہ اہم چیز باہمی سمجھ بوجھ اور احترام ہے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ کہ شوبز کے ساتھ ساتھ گھریلو زندگی کوبھی کامیابی سے مینج کرتی ہوں اور میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کا مکمل خیال رکھتے ہیں۔

Leave a reply