شایدہم بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے ایک نیوکلیئر بم ہیں،میکال ذوالفقار

0
35

پاکستان شوبزانڈسٹری کےسٹاراداکارمیکال ذوالفقارنےکہاہےکہ شاید ہم واقعی بھارتی فلم انڈسٹری کیلئےایک نیوکلیئر بم ہیں جو ان پر پھٹ جائیں گے۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کےاداکار میکال ذوالفقارکاایک انٹرویوکےدوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہناتھاکہ میں پاکستانی اوربھارتی دونوں شوبز انڈسٹریز کی ڈائنامکس سے اچھی طرح واقف ہیں۔
اداکارکابھارتی انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں پرپابندی کےحوالےسےکہناتھاکہ وہ اس پابندی کو مضحکہ خیز سمجھتے ہیں کہ وہاں پاکستانی فنکاروں کے کام پر پابندی ہے ۔
میکال ذوالفقارکامزیدکہناتھاکہ شاید ہم واقعی بھارتی فلم انڈسٹری کیلئے ایک نیوکلیئر بم ہیں جو ان پر پھٹ جائیں گے۔ لیکن یہ بات بھی سچ ہے کہ ہم بھارت میں کام کرنے کیلئے مرے نہیں جارہے۔ اگر وہ لوگ پاکستانی فنکاروں کو عزت سے بلائیں گے اور اچھے کردار کی آفر کریں گے تو سوچا جائے گا ورنہ بھارت کبھی بھی ایک پاکستانی فنکار کو مین کریکٹر نہیں دے گا جس کی ایک وجہ سیاسی حالات ہیں۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاُن کاکہناتھاکہ ’یہ بات بھی سچ ہے کہ اگرچہ حالات اب بہتر ہو گئے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستانی عوام بھارتی ستاروں کو اپنے فنکاروں پر ترجیح دیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہماری انڈسٹری اتنی زیادہ ترقی پذیر نہیں ہے۔
واضح رہےکہ اداکارمیکال ذوالفقاربھارتی فلم انڈسٹری میں اپنےفن کامظاہرہ دیکھاچکےہیں۔

Leave a reply