شراب واسلحہ برآمدگی کیس:علی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری برقرار

شراب واسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکےوارنٹ گرفتاری برقرار ہیں۔
اسلام آبادکےسیشن کورٹ کےجوڈیشل مجسٹریٹ مبشرحسن چشتی نےشراب واسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔علی امین گنڈاپورآج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
بعدازاں عدالت نےکیس کی مزیدکارروائی 18اکتوبرتک ملتوی کردی ۔
واضح رہےکہ علی امین گنڈاپورکیخلاف اسلام آبادکےتھانہ بارہ کہومیں مقدمہ درج ہے۔