شرح سودکامعاملہ،ٹرمپ نےچیئرمین مرکزی بینک سےاستعفیٰ طلب کرلیا

0
2

شرح سود میں کمی سےانکارپرامریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےچیئرمین مرکزی بینک جیروم پاول سےاستعفیٰ طلب کرلیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاکہ جیروم پاول آپ نےبہت دیرکردی ،فوری استعفیٰ دیں،فیڈرل ہاؤسنگ فنانس ایجنسی کےمطالبےپرجیروم پاول کوکانگریس کےسامنےپیش ہوناچاہیے۔چیئرمین مرکزی بینک پرالزام ہےزیادہ شرح سود سے ہاؤسنگ سیکٹرکونقصان پہنچا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق جیروم پاول پرمرکزی بینک کی تزئین وآرائش بارے میں جھوٹ بولنےکاالزام ہے۔چیئرمین مرکزی بینک نےامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سےشرح سودمیں کمی کامطالبہ مستردکیاتھا۔

Leave a reply