شرح سود میں مزید کمی ،اسٹیٹ بینک نے 12 فیصد مقرر کردی

0
101

ا سٹیٹ بینک نے شرح سود میں مزید ایک فیصد کمی کر نےکےبعد 12 فیصد مقرر کردی ۔
گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاکہناتھاکہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سودمیں ایک فیصدکمی کردی جس کےبعدشرح سود 13 فیصد سے کم کر کے 12 فیصد کر دی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی اعشاریے مثبت ہیں، مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ خاطر خواہ کم ہوئے ہیں، مہنگائی مئی 2023 میں 38 فیصد تھی جو کم ہوکر 4.1 فیصد رہی، جنوری میں مہنگائی مزید کم ہوگی۔
جمیل احمد کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرپلس رہا، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہنے کے سبب زرمبادلہ ذخائر بڑھے، جون تک مہنگائی کی شرح 5 سے7 فیصد بینڈ کی اوپرکی سطح پر رہے گی۔
گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا ورکرز ترسیلات اور برآمدات کے نمبر اچھے ہیں، ملک میں مجموعی زرمبادلہ ذخائر16.19 ارب ڈالرز ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ جولائی میں مہنگائی کی شرح 11.50 فیصد رہنے کا اندازہ تھا، مالی سال 2025 میں مہنگائی کی شرح 5.5 سے 7.5 فیصد رہے گی، مالی سال2025 میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ 0.5 فیصد خسارے سے 0.5 فیصد سرپلس کے درمیان رہے گا۔

Leave a reply