شمالی وزیرستان میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی

0
104

شمالی وزیرستان میں عید کی تعطیلات کے دنوں میں سیاحت عروج پر پہنچ گئی۔

ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد شمالی وزیرستان کے خوبصورت سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کیلئے پہنچ گئی۔ شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کے اعداد او شمار کے مطابق عید الاضحیٰ کے دنوں میں 15 لاکھ سے زائد سیاحوں نے رزمک کا رخ کیا۔

سیاحوں کی اتنی بڑی تعداد میں آمد شمالی وزیرستان بالعموم قبائلی علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے امن کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 ہزار گاڑیاں اور 1500 موٹر سائیکلیں رزمک داخل ہوئیں۔ اس دوران سیاحوں کیلئے سیکورٹی فورسز کی جانب سے بہترین انتظامات کا اہتمام کیا گیا۔

Leave a reply