شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس کاباضابطہ آغاز

0
45

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان حکومت اجلاس کاباضابطہ آغازہوگیا۔
ایس سی اواجلاس میں شرکت کےلئےجناح کنونش سینٹرمیں مہمانوں کی آمدکاسلسلہ جاری،وزیراعظم شہبازشریف جناح کنونشن سینٹرمیں مہمانوں کااستقبال کررہے ہیں۔
وزیر اعظم شہبازشریف نےایران کےوزیرصنعت کی جناح کنونشن سینٹرآمد پر خیر مقدم کیا۔بھارتی وزیرخارجہ کی جناح کنونشن سینٹرآمدپربھی شہبازشریف نے خیر مقدم کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نےتاجک وزیراعظم کوہررسول زادہ کوویلکم کیا،شہبازشریف نےمنگولیاکےوزیراعظم کوجناح کنونشن سینٹرآمدپرویلکم کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نےقازقستان کےوزیراعظم کابھی خیرمقدم کیا۔وزیراعظم شہبازشریف نےکرغزستان کابینہ کےچیئرمین کوخوش آمدیدکہا۔
روس کےوزیراعظم میخائل مشوستن بھی جناح کنونشن سینٹرپہنچ گئے،وزیراعظم شہبازشریف نےروسی ہم منصب کااستقبال کیا،چین کےوزیراعظم لی چیانگ کی کنونشن سینٹرآمدپروزیراعظم نےاستقبال کیا،ازبکستان کےوزیراعظم کےکنونشن سینٹرپہنچنےپرشہبازشریف نےاستقبال کیا۔

Leave a reply