شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس:بھارتی وزیرخارجہ پاکستان آئیں گے

0
242

شنگھائی تعاون تنظیم کےاجلاس میں شرکت کےلئے بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر پاکستان آئیں گے۔
23ویں ایس سی اوسمٹ کااجلاس15سے16اکتوبرکوپاکستان میں منعقد ہورہا ہےجس میں شرکت کے لئے دنیابھرکےرہنماپاکستان آرہےہیں۔
بھارتی دفتر خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ جے شنکر  شنگھائی تعاون تنظیم میں شرکت کے لیےپاکستان آئیں گےجس کا دورہ پاکستان شیڈول کیا گیا ہے۔
بھارتی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے اعلان پر سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں جے شنکر کے دورے کو مثبت لینا چاہیے کیونکہ ایس سی او سمٹ کی اپنی اہمیت ہے۔
واضح رہے پاکستان نے بھارت کو ایس سی او سربراہان سمٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھیجا تھا تاہم بھارت نے اپنا وفد پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ اجلاس میں بھارت آن لائن شریک ہوگا۔

Leave a reply