شنگھائی تعاون تنظیم کااجلاس:ٹریفک پولیس نےشہرکے5مقامات کوبندکردیا
شنگھائی تعاون تنظیم کادو روزہ سربراہی اجلاس،ٹریفک پولیس نے اندرون شہر کے 5 مقامات کو بند کر دیا۔
راولپنڈی شہرکےپانچ مقامات میں کورال چوک، گلزار قائد، ائیر پورٹ روڈ، چوہان چوک اور فوج ٹاور چوک کو بند کر دیا گیا، اندرون شہر کے 5 مقامات صبح 11 سے شام 6 تک بند رہیں گے، شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی مکمل طور پر پابندی عائدہوگی، ٹیپو روڈ، مری روڈ، اسٹیڈیم روڈ، شید پور روڈ عام ٹریفک کے لیے کھلا رہے گاجبکہ کچہری چوک اور اسکیم تھری روڈ بھی عام ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
دوسری جانب ایس سی اواجلاس کےپیش نظرانتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیاہے،جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14 سے 17 اکتوبر تک معطل رہے گی،17 اکتوبر تک میٹرو بس اسٹیشن مکمل طور پر بند رہیں گے۔
راناثنااللہ نےپی ٹی آئی کومذاکرات کی ڈیڈلائن دیدی
جنوری 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔