
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمرکوشوٹنگ کےدوران دل کی تکلیف کے باعث فوری طور پر قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کےمطابق صباقمرکوشوٹنگ کےدوران دل کی تکلیف ہوئی جس کےباعث اداکارہ کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پراُن کی انجوگرافی سمیت متعدد ٹیسٹ کیےگئے،صبا قمر کو آئی سی یو (انتہائی نگہداشت وارڈ) میں داخل کیا گیا ہے ۔
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی حالت زیادہ کام اور نیند کی کمی کے باعث بگڑی۔
ذرائع کےمطابق اداکارہ پروجیکٹ پر مسلسل کام کر رہی تھیں اور شدید ذہنی دباؤ اور تھکن کا شکار تھیں۔
ڈاکٹروں نے تصدیق کی ہے کہ ہسپتال پہنچنے کے وقت اداکارہ کی حالت نہایت تشویشناک تھی اور فوری طبی امداد نہ دی جاتی تو صورتحال جان لیوا ہو سکتی تھی تاہم بروقت علاج اور مکمل نگرانی کے بعد ان کی طبیعت سنبھل گئی۔
صبا قمر کی حالت اب بہتر ہے اور انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈاکٹروں نے انہیں کئی ہفتے آرام کرنے اور جسمانی مشقت سے پرہیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مکمل صحت یابی ممکن ہو سکے۔
پنجابی فلم ”چل میرا پُت 4‘‘سینماؤں کی زینت بننے کیلئے تیار
جولائی 31, 2025سینئراداکار عاصم بخاری کو دل کامرض لاحق
جولائی 26, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔