شہدا و غازیانِ 1965 کی بے مثال قربانیوں کو قوم کا سلام

0
1

معرکہ حق و یوم دفاع وطن کا پیغام، شہدا و غازیانِ 1965 کی بے مثال قربانیوں کو قوم کا سلام ، 6 ستمبر یوم تجدید عہد وفا کا دن ہے۔
6ستمبر1965کوپوری قوم اپنے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑی رہی اور ہر ایک شخص اپنے اپنے محاذ پر ڈٹ گیا ، اسی عزم اور حوصلے نے بھارت کو میدان جنگ سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان افواجِ پاکستان کی جرات، قربانیوں اور بہادری کی لازوال داستانوں سے بھرا ہے، بری بحری فضائی ہر محاذ پر بھارت نے منہ کی کھائی۔
6 ستمبر 1965کو پاکستان کے ازلی دشمن نے طاقت کے نشے میں پاکستان پراندھیرے میں چھپ کر وار کرنا چاہا، بھارت نے جارحیت کی نیت سے بین الاقوامی سرحدعبورتو کرلی لیکن اسے پچھتانا پڑا۔پاک فوج کے جوانوں نے ہر محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کردیے اور بھارت کا غرور خاک میں ملادیا، اس موقع پر پوری قوم نے یکجا ہو کر پاک افواج کا ساتھ دیا اور اس عزم اور حوصلے کے سامنے دشمن ڈھیر ہو گیا۔

Leave a reply