شہریار نے حبا کو ریٹنگ کوئین کہہ دیا

0
110

پاکستانی معروف اداکار شہریار منور نے اداکارہ حبا بخاری کو ریٹنگ کوئین قرار دے دیا۔

نجی ٹی وی کے ایک شو میں اداکار شہریار نے اپنی ساتھی اداکارہ کے ڈرامے میں کام اور ان کی حیرت انگیز دوستی کے حوالےسے گفتگو کی۔

حبا بخاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے شہریار منور نے کُھلے دل کے ساتھ تسلیم کیا کہ حبا بخاری بلاشبہ پاکستان میں ریٹنگ کی ملکہ ہیں۔

شہریار کا مزید کہنا تھا کہ ’حبا ایک پرسکون اور ٹھنڈے مزاج کی انسان ہیں، وہ ریٹنگ کی ملکہ اور سب سے مصروف اداکارہ ہیں، جو ہمارے پاس ہیں۔

اداکار نے اس موقع پر شکوہ کیا کہ ‘وہ ڈیٹس نہیں دیتیں اور اپنے معاملات پرائیویٹ رکھتی ہیں’۔ وہ ہر وقت اپنے موبائل فون میں مصروف رہتی ہیں، تو ہم کیسے بتا سکتے ہیں کہ وہ اپنے فارغ وقت میں کیا کھاتی ہیں یا کرتی ہیں۔

جواب میں حبا بخاری نے شہریار منور کے بارے میں کہا کہ وہ بہت سوئیٹ اور پیارے اور شائستہ شخصیت کے مالک ہیں۔

ادکارہ نے یہ بھی کہا کہ شہریار منور صدیقی بھی نجی شخصیت کے مالک ہیں جو شوٹنگ کے دوران زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں ہی رہتے ہیں۔

Leave a reply