شہزادی کیٹ مڈلٹن بے شمار افواہوں کے درمیان طویل عرصے کے بعد منظرعام پر
برطانوی میڈیا کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کیٹ مڈلٹن اور شہزادہ ولیم ونڈسر فارم شاپ پر جانے سے قبل ہفتے کی صبح اپنے بچوں 10 سالہ شہزادہ جارج، 8 سالہ شہزادی شارلٹ، اور 5 سالہ شہزادہ لوئس کی کھیلوں کی سرگرمیاں دیکھنے کے لیے بھی گئے تھے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ہفتے کو کیٹ مڈلٹن کو شہزادہ ولیم کے ساتھ ونڈسر فارم شاپ پر دیکھا گیا جو ان کے گھر ایڈیلیڈ کاٹیج سے تقریباً ایک میل دور ہے۔
رپورٹ میں عینی شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کیٹ مڈلٹن، شہزادہ ولیم کے ساتھ ونڈسر فارم شاپ پر شاپنگ کرنے آئی تھیں، اس دوران وہ بہت خوش اور صحت مند لگ رہی تھیں۔
یاد رہے کہ 16 جنوری کو پیٹ کی سرجری ہونے کے بعد کیٹ مڈلٹن دو ماہ سے منظرِ عام سے غائب تھیں جس کی وجہ سے ان کی صحت کے بارے میں پچھلے کچھ عرصے سے میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں ، سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی تھیں کہ برطانوی شہزادی ’لاپتا‘ ہیں یا وہ سرجری کے دوران ’کومہ‘ میں چلی گئی ہیں یا شہزادہ ولیم نے کیٹ مڈلٹن کو چھوڑ دیا۔
اس دوران برطانیہ میں مدرز ڈے کے موقع پر شاہی محل کی جانب سے سوشل میڈیا پر کیٹ مڈلٹن کی ان کے بچوں کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی جس کے بارے میں صارفین نے یہ دعویٰ کیا کہ یہ تصویر اصلی نہیں بلکہ اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کی گئی ہے، یہی نہیں تمام بڑی فوٹو ایجنسیوں نے بھی اس تصویر کو شائع کرنے سے انکار کر دیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔