پاکستان ٹوڈے: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی سے تفصیلی رپورٹ مانگ لی۔
شیخ رشید کی ایک ہی الزام پر درج متعدد مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کی، شیخ رشید اپنے وکیل سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے۔
سندھ پولیس کے ڈی ایس پی عدالت میں پیش ہوئے اور تھانہ موچکو میں درج مقدمے کی رپورٹ جمع کرا دی۔
سماعت میں وقفہ کے بعد جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ پولیس کی رپورٹ شیخ رشید کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ رپورٹ کو دیکھ لیں پھر دوبارہ سماعت کرتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سندھ پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آئی جی سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ایس ایس پی کیماڑی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
تفصیلی رپورٹ پیش نہ کی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ دو ہفتے کا وقت ہے اگر مکمل تفصیلی رپورٹ پیش نہ ہوئی تو توہین عدالت کی کارروائی ہو گی، تینوں افسران کو بتادیں اگر عمل درآمد نہ ہوا تینوں کو جیل بھیجیں گے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
جیل جانےکوتیارہوں،بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں روپڑیں
نومبر 4, 2024 -
عرب لیگ سربراہی اجلاس،وزیراعظم سعودی عرب پہنچ گئے
نومبر 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔