پاکستان ٹوڈے: خیبرپختونخوا میں پوسٹنگ ٹرانسفرنگ کے لیے مسلسل دخل اندازہ کرنے پر شیر افضل مروت کو وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے سخت الفاظ میں منع کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق شیر افضل مروت نے جواباً علی امین گنڈاپور سے کارکنوں کے سامنے زبان درازی کی ، موجود کارکنوں نے شیر افضل مروت کو خاموش رہنے کا کہا ، شیر افضل مروت بھی ڈٹ گئے ۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان ہی سے شیر افضل مروت کے بھائی کو خیبرپختونخوا کابینہ سے فوری ڈی نوٹی فائی کیا ۔
اگلے ہی روز علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کے دوران سارا معاملہ سامنے رکھا ، چیئرمین پی اے سی علی امین گنڈاپور کے کہنے پر شیر افضل مروت کی بجائے شیخ وقاص اکرم کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ، دو روز تک اپنے بھائی کا مقدمہ لے کر شیر افضل مروت اڈیالہ جیل جاتے رہے۔
بیرسٹر گوہر علی ، عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شیر افضل مروت کے رویئے سے دو قدم پیچھے ہٹ گئے، شیر افضل مروت کو تین بار بیرسٹر گوہر علی نے شوکاز نوٹس سے بچایا ، آخر کار پارٹی نے شیر افضل مروت کو کھڈے لائن کرتے ہوئے پارٹی معاملات سے سائیڈ لائن کر دیا۔
شیر افضل مروت کے حق میں متعدد ایم این ایز معاملات سدھارنے کی کوششوں میں ہیں ، شاندانہ گلزار سمیت دیگر ارکان کے عمر ایوب سے رابطے ، آئندہ کچھ روز میں جرگہ منعقد کیے جانے پر اتفاق۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔