
دنیا بھر میں مقبول سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس(ٹوئٹر) میں ایک نئی تبدیلی لانے کی تیاری کرلی گئی۔ایکس کے مالک ایلون مسک نے بھی تصدیق کردی ۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق ایکس کے ٹائم لائن ڈیزائن کو تبدیل کیا جائے گا۔ ایکس انتظامیہ کا منصوبہ ہے کہ صارفین کے فیڈز میں مواد کو ظاہر کرنے کے طریقے کو دوبارہ ڈیزائن کرے، اس کا مطلب ہے کہ پوسٹس پر ری پوسٹ، لائک اور جواب دینے کے بٹن صارفین کی ایکس ٹائم لائن پر ظاہر ہی نہیں ہوں گے۔
ایکس چاہتا ہے کہ صارفین بٹن پر ٹیپ کرنے کی بجائے کسی پوسٹ کو پسند یا جواب دینے کیلئے بائیں یا دائیں سوائپ کریں۔ آئی او ایس صارفین کسی پوسٹ پر ٹچ کرکے مزید اختیارات کے ساتھ مینو کھول سکتے ہیں،تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اگر ویڈیو کو ری پوسٹ کرنا ہوگا یا اس پر کوئی کمنٹس کرنے ہوں گے تو اسے کس طرح دائیں اور بائیں جانب سوائپ کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ ایکس کا ٹائم لائن اس طرح بنایا جائے گا کہ اس پر ہر پوسٹ کو سوائپ کیا جا سکے گا۔
ابھی یہ بھی واضح نہیں کہ یہ انقلابی تبدیلی کب تک عمل میں آئے گی ؟تاہم امکان ہے کہ اسے آئندہ 6 ماہ کے اندر پیش کردیا جائے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ فون کن فیچرز سے لیس ہوگا؟
مارچ 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کااحتجاج:پولیس ان ایکشن،کارکنوں کےگھروں چھاپے
ستمبر 28, 2024 -
حکمران جماعت ن لیگ کابڑافیصلہ
جولائی 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔