صارفین کیلئے اہم خبر،سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
5

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
سونےکولوگ بناؤ سنگھارکےلئے استعمال کرتےہیں،مگرمہنگائی کےاس دورمیں اب بناؤسنگھارصرف ایک خواب ہی رہ گیاہےروزبروزسونےکی قیمتوں میں اضافےکی وجہ سے نہ صرف غریب آدمی پریشان ہےبلکہ متوسط طبقےکی مشکلات میں بھی اضافہ ہوتاجارہاہے۔
مقامی مارکیٹ میں24قیراط کےحامل سونےکی فی تولہ قیمت میں 3ہزار2سو روپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا3لاکھ 54ہزار 700روپےپرکاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 2744روپےکااضافہ ہونے سے10گرام سونےکی قیمت 3لاکھ4ہزار98روپےہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونےکےدام بڑھ گئےفی اونس سونا32ڈالر مہنگاہونےسےفی اونس سونا 3ہزار324ڈالرمیں فروخت ہوا۔

Leave a reply