صارفین کیلئے خوشخبری،بجلی کی قیمت میں کمی کاامکان

0
6

ملک کے تمام صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے69پیسےکی کمی کاامکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی(سی پی پی اے) کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی۔
ذرائع کابتاناہےکہ ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے نرخوں میں ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر نیپرا کی جانب سے یہ تجویز منظور کر لی گئی تو صارفین کو آئندہ مہینوں میں بجلی کے بلوں میں واضح ریلیف ملے گا۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لے کر نوٹیفکیشن کی صورت میں فیصلہ جاری کرے گا اور قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔
ذرائع کامزیدکہناہےکہ قیمتوں میں کمی کے اطلاق سےستمبر کے بلوں پر 23 ارب روپے تک ریلیف ملے گا۔

Leave a reply