پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمرنےمداحوں کاشکریہ کیوں ادا کیا ؟بڑی وجہ سامنےآگئی۔
پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ صباقمرنےفوٹواینڈویڈیوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پراپنےایک پیغام میں لکھاکےو ہ وقتی طورپرسوشل میڈیاسےکنارہ کشی کررہی ہیں۔جس کےلئے انہوں نےلکھاکہ ’زندگی میں کبھی کبھار پیچھے ہٹنا ضروری ہوتا ہے تاکہ خود کو وقت دے کر دوبارہ بہتر محسوس کیا جا سکے‘۔
حالیہ دنوں میں اداکارہ سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نہیں رہیں، اور ان کے چاہنے والوں نے اس بات کو محسوس کیا، جس پر وہ ان کی شکر گزار ہیں۔
صباقمرنے مداحوں کی محبت اور فکر مندی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وضاحت کی کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور یہ وقفہ صرف عارضی ہے۔ جلد ہی دوبارہ سوشل میڈیا پر متحرک ہو جائیں گی۔
واضح رہےکہ حال ہی میں صباقمرکی ایک ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی،جس میں اداکارہ ایک نجی میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کرواتی نظر آئیں۔یہ ویڈیوسوشل میڈیاپرجنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی،جس پرصارفین کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا سے وقتی طور پر دور رہنے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ سجل علی نےزندگی کی 31بہاریں دیکھ لیں
فروری 1, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔