صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمتنازع پیکاایکٹ ترمیمی بل مستردکردیا

0
16

صحافی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نےمتنازع پیکاایکٹ ترمیمی بل کویکسرمستردکرتےہوئے،بل کےخلاف عدالت سےرجوع کرنےاوراحتجاجی تحریک شروع کرنےکااعلان کردیا۔
صحافی تنظیموں کی کمیٹی میں پی ایف یوجے،پی بی اے،سی پی این ای،ایمنڈ،اےپی این ایس صحافی تنظیمیں شامل ہیں۔
کمیٹی کی جانب سےجاری کردہ اعلامیہ کےمطابق حکومت نےقومی اسمبلی سے بغیر مشاورت متنازع بل منظورکراکروعدہ خلافی کی،بل کامحورسوشل میڈیاہی نہیں الیکٹرانک اورپرنٹ میڈیاکےڈیجیٹل پلیٹ فارمزبھی ہیں،پیکاایکٹ ترمیمی بل کامقصداختلاف رائےکوجرم بنادیناہے۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے اعلامیہ میں کہاگیاکہ حکومت اسٹیک ہولڈرزسےمشاورت کرناچاہتی ہےتوسینیٹ میں بل کی منظوری موخرکرے،بصورت دیگرکمیٹی اپنے احتجاجی لائحہ عمل پرعملدرآمدشروع کردےگی،نہ صرف سینیٹ اجلاس کےموقع پربلکہ ملک گیراحتجاج کی کال دی جائےگی۔

Leave a reply