صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں ،وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنےکہاہےکہ صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکاصحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنےپیغام میں کہناتھاکہ بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے، بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں ۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر ، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے ، احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔ مضبوط جمہوری معاشرے کیلئے آزاد صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے، صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں ، ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے ذمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
یادرہےکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے، اقوام متحدہ کی جانب سے ہرسال یہ دن منانے کا مقصد عوام کو سچائی بتانے کی پاداش میں قتل ہونے یا تکلیفیں سہنے والے صحافیوں کو یاد کرنا ہے۔
آئیڈیاز 2024: جدید ترین ڈاگ روبوٹ نے سب کو حیران کر دیا
نومبر 23, 2024سندھ میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 8 دسمبر کو ہو گا
نومبر 23, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
طلبا کی موجیں:سکولوں میں مفت ناشتہ ملے گا
مئی 30, 2024 -
بجلی میں ریلیف لوگوں پراحسان نہیں،اُن کاحق ہے ،مریم نواز
اگست 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔