صدرآصف زرداری سےپیپلزپارٹی وفدکی ملاقات کی اندرونی کہانی

0
14

صدرمملکت آصف علی زرداری سےپیپلزپارٹی پارلیمانی وفدکی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنےآگئی۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے پنجاب کی پارلیمانی وفد کے اراکین نے لاہورگورنر ہاؤس میں ملاقات کی، پیپلز پارٹی پارلیمانی وفد اور رہنماؤں نے آصف علی زرداری کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے۔
وفد کےاراکین کاکہناتھاکہ انتظامی معاملات میں پیپلزپارٹی کےاراکین کونظراندازکیاجاتاہے،ترقیاتی فنڈزکی تقسیم کےمعاملہ میں بھی ترجیح نہیں دی جارہی ،پیپلزپارٹی کےپارلیمانی وفدنےحلقوں کےمسائل پربھی آگاہ کیا۔
صدرآصف علی زرداری کاکہناتھاکہ اتحادی حکومت کےساتھ چلناہماری مجبوری ہے،جانتاہوں کہ تحریری معاہدےکےنکات پرعملدرآمدنہیں ہورہا،پیپلزپارٹی پارلیمانی وفدآئندہ بجٹ آنےتک مسائل حل ہونے کا انتظار کریں۔

Leave a reply