صدرمملکت،وزیراعظم کا شہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت

0
114

صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نےبنوں میں دہشتگردحملےمیں سیکیورٹی فورسزکے8جوان شہیدہونےپرجوانوں کوبھرپورخراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دس دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کی تعریف کی۔وزیراعظم نےبنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کےحملےکی شدیدمذمت کی ۔انہوں نےحملےمیں شہیدہونےوالےپاک فوج اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وزیراعظم نےحملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد ، حوالدار ظل حسین ، حوالدار شہزاد احمد ، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے بلندی ء درجات کی دعاکی۔وزیراعظم شہبازشریف نےشہداکےخاندانوں سےاطہارتعزیت کیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ہم حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے بہادر اور جری جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت آصف علی زرداری نےبھی بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پُر زور مذمت کی۔
صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ شہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت ہمارے جوانوں نے بروقت کارروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا، پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے۔دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کی کارروائی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔صدرزرداری نےشہداکےلئےبلندی درجات اورلواحقین کےلئےصبرجمیل کی دعاکی۔

Leave a reply