صدرمملکت آج 2روزہ دورےپرترکمانستان جائیں گے

0
30

صدرمملکت آصف علی زرداری آج دوروزہ سرکاری دورے پرترکمانستان جائیں گے۔

صدر آصف علی زرداری ترکمانستان میں انٹرنیشنل فورم انٹر ریلیشنز آف ٹائمز اینڈ سولائزیشنز میں شرکت کریں گے۔
فورم ترکمانستان کے معروف فلسفی شاعر مخدوم قلی فراغی کے 300 سالہ جشن پیدائش کی مناسبت سے منعقد کیا جا رہا ہے فورم کے دوران صدر آصف علی زرداری امن، اتحاد اور خطے کی ترقی کی اہمیت کو اجاگر کریں گے ۔
ترجمان دفترخارجہ کاکہناہےکہ صدر آصف علی زرداری کی ترکمان قیادت کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

Leave a reply